25 مئی 2014 - 09:50
 افغانستان میں فوجی آپریشن، طالبان سرغنہ ہلاک

افغانستان میں طالبان گروہ کے خلاف اس ملک کی سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں طالبان کا ایک سرغنہ ہلاک ہوگيا۔

ابنا: ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبے ہرات میں شینڈنڈ کے ایک مقامی عہدیدار عبدالمجید نور کا کہنا ہے کہ شینڈنڈ کے علاقے زیرکوہ میں طالبان گروہ کے خلاف افغانستان سیکیورٹی فورسز کی کاروائی میں قاضی خدائے رحیم اپنے پانچ ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگيا۔واضح رہے کہ ہرات میں حال ہی میں طالبان کی جانب سے حملے کئے جاتے رہے ہیں۔دوسری جانب جنوبی افغانستان میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور پانچ دیگر افراد زخمی ہوگئے۔صوبے ہلمند کے گورنر ہاؤس کے ترجمان محمد عمر زواک نے کہا ہے کہ زخمیوں میں دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ابھی تک کسی نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

......

/169